اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ایس ایل:کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا جبکہ 1 کھلاڑی اسپتال میں داخل ہے۔

کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے، ڈینئل سمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی بھی اسپتال میں ہیں جبکہ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے، کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے۔

مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ چلنے والی نہیں، پرویز الٰہی

کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جسکے بعد یہ صورتحال پیش آئی، پیٹ خراب ہونے والوں میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، گزشتہ روز بھی ڈینئل سمز اور جیمز وینس پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے، ٹیم ذرائع کے مطابق پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کررہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں۔