اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,428FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اور مہنگی ہوگی، عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ اور جامع پلان طلب کیا گیا۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔ کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔

latest urdu news

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتی اور ملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے، ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ ڈریپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ لاگت میں کمی اور فصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔