اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محسن نقوی چاہتے تو وزیراعظم بھی بن سکتے تھے، راناثناءاللہ کےلفظی وار

سابق وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی مہربانی ہے کہ وہ وزیر داخلہ بن گئے ہیں، وہ چاہتے تو وزیراعظم بھی بن سکتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی مہربانی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز ہوئے، اگر وہ چاہتے تو باآسانی وزیراعظم بھی بن سکتے تھے، راناثناءاللہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ان سے اتنا پیار کیوں ہے؟ آپ کہہ رہے ہیں کہ محسن نقوی کو اس سے بڑا عہدہ ملنا چاہیے۔

یعنی محسن نقوی وزیراعظم بھی بن سکتے تھے؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی، محسن نقوی وزیراعلیٰ پنجاب رہے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، آپ فیصل واوڈا کو دیکھ لیں انکا کراچی سے سینیٹر بننا کسی معجزے سے کم نہیں۔

urdu news today

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آپ صرف محسن نقوی کو رگڑا نہ لگائیں اور لوگ بھی ہیں، یہ معجزات ہمیشہ ہوتے رہیں ہیں۔