ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی، 6 افراد زخمی

کراچی، ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی ضابطے کی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوسری جانب کار سوار کا دعویٰ ہے کہ مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی کو بچاتے اسکی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

وزیراعظم کا کراچی کو 150 بسیں دینے کا اعلان