اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاری

خیبرپختونخوا میں بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 1 ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے جبکہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل کی بجلی بھی بند کردی گئی۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے فارنزک سائنس لیبارٹری اور پبلک فوڈ لیبارٹری کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی، 6 افراد زخمی

ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایکسائز دفتر کے ذمے 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں جبکہ اینٹی کرپشن آفس اور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ذمے 7،7 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات ہیں، اسکے علاوہ ورکرز وومن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ پر 6 لاکھ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جن دفاتر سے بقایا جات وصول کیے جارہے ہیں انکی بجلی بحال کی جارہی ہے۔