حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا کنوینر تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھر سے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی، سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خادم حرمین شاہ سلمان طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل

خیال رہے کہ تانیہ ایدروس سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل بھی رہ چکی ہیں۔