اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شر انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ایم کیو ایم قائد کی شر انگیز تقاریر سمیت 23 مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے کا تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں فاروق ستار، رشید گوڈیل، نصرین جلیل، ارشد ووہرا اور سیف یار خان سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور تفتیشی افسر کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 4 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔