اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کینسر جیسی مہلک بیماری , موجودگی کا صرف انسان کی گردن دیکھ کر پتہ لگایا جا سکتا ہے

لندن(ہیلتھ ڈیسک) انسان کے کچھ اعضاءایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر خطرناک بیماری جیسے کینسر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ماہرین کاکہناہے کہ اگر گردن کے قریب کوئی ابھار بنے اور اس میں سوجن اور درد بھی ہوتو یہ ایک خطرناک بیماری کی علامت ہے اور اسے فوری طور پر چیک کروانا چاہیے۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ گردن کے پاس ابھار مندرجہ ذیل صورتوںمیں بن سکتاہے۔
کینسر
کئی کینسر جیسے پھیپھڑوں، آنت اور معدے کاکینسر ہونے کی صورت میں گردن پر ابھار پیداہوجاتا ہے۔
وائرس
اگر جسم میں کوئی وائرس داخل ہوجائے اور بیماریاں جیسے نزلہ و زکام، چیچک یا کوئی انفیکشن ہوجائے۔
بیکٹیریا
کچھ بیماریاں جیسے تپ دق کے بیکٹیریا داخل ہونے سے بھی ایسا ابھار ظاہر ہوسکتے ہیں۔
گردن کو دیکھ کر بیماری کی تشخیص
گردن کے قریب ابھار کی صورت میں آپ کو چاہیے کہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ضروری نہیں کہ یہ کسی خطرناک بیماری کا پیش خیمہ ہو لیکن احتیاط کرکے آپ کسی بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔اگر اس دانے یا ابھار میں درد ہورہی ہو،اس پر سوزش ہو،ہاتھ لگانے پر تکلیف ہو،گلے میں درد محسوس ہویا اس سے ملتی جلتی علامات کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس فوری طور پر جائیں۔