اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرپٹ نظام اورکرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ نسیم صادق

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام اور کرپٹ لیڈر شپ کی وجہ سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ‘کوئی ادارہ صحیح کام نہیں کر رہا ‘لوگوں کو پتہ ہے کہ ان کا ٹیکس قومی خزانے میں شامل نہیں ہو گا بلکہ کرپشن کی نذر ہو جائیگا ‘پوری قوم آئی ایم ایف کی گروی ہو چکی ہے ‘ایک چھوٹا سا طبقہ ناجائز دولت کما کر امیر ترین ہوتا جا رہا ہے اور لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ‘ایک طبقہ پیسہ کما کر باہر منتقل کر رہا ہے اور ایک طبقہ پیسہ کما کر پاکستان منتقل کر رہا ہے ‘پانامہ لیکس سے متعلق حکومتی سنجیدگی دکھائی نہیں دیتی وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے ملک کی ترقی کیلئے کرپٹ نظام کو بدلنا ہو گا۔ پانامہ لیکس میں شریف خاندان کے نام آنے سے قوم کی دل شکنی ہوئی ‘حکمران خاندان اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کر کے بھاری اور مہنگے قرضے لیکر میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین جیسے غیر ضروری منصوبوں پر پیسہ خرچ کر رہی ہے ۔