اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم آزادی کے موقع پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا جائے: طالبعلم رہنماؤں کا مطالبہ

پائی خیل(نامہ نگار)یومِ آزادی کے موقع پربھی واپڈانے قوم کواندھیروں میں دھکیل دیا۔ طالب علم راہنمائوں محمدعرفان خان،محمدحسن نوازخان،کفایت اللہ ،حسنین نوازخان ودیگرنے ایک بیان میں کہاکہ یومِ آزادی کے دن بھی واپڈانے بے وقت لوڈشیڈنگ کرکے نہ صرف قوم کومایوس کیابلکہ روشنیوں سے اندھیروں میں ڈبودیاانہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضاہے کہ بلاتفریق یومِ آزادی کے موقع پرکالاباغ ڈیم کی تعمیرکاعملی طورپراعلان کیاجائے تاکہ قوم بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات پائے ۔اورپاکستان حقیقی طورپرترقی کی راہ پرگامزن ہوانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعویداروں نے ایک قومی دن یوم ِ آزادی کے موقع پربھی عوام کوریلیف نہ دے سکے۔