اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مانچسٹرقونصلیٹ اور علم و ادب فورم کے زیر اہتمام ایک شام کاانعقاد

مانچسٹر (نیوز الرٹ ڈیسک )اردو اور اردو ادب کی ترویج کیلئے تقریبات دنیا بھر میں سالہا سال سے منائی جارہی ہیں۔ایسی تقریبات صرف شعرو ادب تک ہی محدود نہیں ہوتیں بلکہ وہ سماجی تقریبات بھی ہوتی ہیں ۔ جن کے ذریعے اہل علم و ادب اور تارکین وطن کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملتا ہے ۔ خاص طور پر بچوں کیلئے ایسی تقریبات ان کیلئے اپنی زبان اور ادب اور کلچر کو جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ اپنے وطن کو جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ ایسی تقریبات میں فیملی آتی ہیں بچے آتے ہیں ۔یہ تقریبات ایک طرح کے رابطے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہیں ۔ علم و اد ب کی بات توضروری ہوتی ہے ۔ ہماری اقدار ادب میں محفوظ ہوتی ہیں ۔ کسی بھی کمیونٹی یا قوم کی اقدار میں شامل کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو اس کمیونٹی کی اپنی ہی زبان میں ہوتی ہیں ۔ ان خیالا ت کااظہار باصر رضا کاظمی جو کہ مشہور و معروف ناصر رضا کاظمی کے بیٹے ہیں طلعت گوندل سے انٹرویو میں بیان کررہے تھے ۔باصر رضا کاظمی کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایم بی ای کا ایوار ڈ مل چکا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ ادبی خدمات کی وجہ سے بحیثیت شاعر ایوارڈ ملا تھا ۔ جو کہ میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔