کیا آپ کو معلوم ہے عوامی مقامات پر ٹوائلٹ کا دروازہ اونچا کیوں ہوتاہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

عوامی مقامات پر بنے ٹوائلٹس کی یوں تو ہر بات ہی منفرد ہوتی ہے لیکن ان کے منی دروازے خصوصی طور پر دلچسپ منظر پیش کرتے ہیں۔اگر آپ کو کبھی ایسا ٹوائلٹ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا ہے تو یقینا آپ جانتے ہوں گے کہ اس کے دروازے کے نچلے حصے اور فرش کے درمیان خلا ہوتا ہے۔ یہ بہت حیران کن بات ہے کیونکہ اس خلا کی وجہ سے مسلسل بے پردگی کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ یہ پہیلی بوجھ کر آپ بھی 20 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے مالک بن سکتے ہیں! ارب پتی شہری نے دنیا کو کھلا چیلنج دے دیا۔

1-ان ٹوائلٹس کی صفائی میں بہت کم دلچسپی لی جاتی ہے، اور کوشش کی جاتی ہے کہ صفائی کا فرض سر سے اتارنے کا کوئی آسان انتظام میسر ہو۔ دروازہ فرش سے قدرے بلند ہونے کی وجہ سے فرش کی صفائی آسان ہوجاتی ہے۔ صفائی والا باہر سے ہی ٹوائلٹ کے فرش پر جھاڑو پھیرتا ہوا آگے بڑھتا جاتا ہے۔
2- اگر خدانخواستہ بیت الخلا میں کسی شخص کے ساتھ کوئی ایمرجنسی ہوجائے تو باہر سے باآسانی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی بیہوش ہوجائے تو دروازے کے نیچے موجود خلا سے اس پر باآسانی نظر پڑسکتی ہے ۔
3- دروازہ نیچے سے قدرے کھلا ہونے کی وجہ سے شرارتی لوگ بھی محتاط رہتے ہیں اور ٹوائلٹ میں شیطانی حرکات سے باز رہتے ہیں۔بیت الخلاءمیں گھس کر غلط حرکات کرنے والوں کو باز رکھنے کے لئے دروازے کا خلاءایک کارگر حل ثابت ہوا ہے۔
4- نامکمل دروازہ لگانے سے خاصی بچت بھی ہوجاتی ہے۔ چونکہ یہ بیت الخلاءعموماً کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں لہٰذا پیسے کی بچت ایک اہم پہلو ہے۔
5- بیت الخلاءکے باہر سے ہی نظر آجاتا ہے کہ اندر کوئی موجود ہے اور یوں دروازے پر دستک دینے کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی۔
6- اس بیت الخلاءکے اندر سے لاک ہوجانے اور کسی کے اندر پھنس جانے کا بھی خدشہ نہیں رہتا۔ اگر کسی وجہ سے دروازہ کھولنا ممکن نہ رہے تو ایمرجنسی حالات میں دروازے کے نیچے سے رینگ کر باہر نکلنے کا راستہ موجود ہوتا ہے۔