اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انیل کپور نے فواد خان کو’’ حسین ‘‘آدمی قرار دیدیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ہر کوئی ان کا مداح بنتا جارہا ہے اور اب سونم کپور کے والد انیل کپور بھی اس فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انیل کپور نے جہاں فواد خان کی تعریف کی، وہیں انھیں مزید کامیابیوں کی دعائیں بھی دیں۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ فواد خان بہت ہی حسین آدمی ہیں، وہ بہت اچھا کام بھی کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا، میری خدا سے دعا ہے کہ وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں کامیاب ہوں۔واضح رہے کہ فواد خان اور انیل کپور ایک ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’جگل بندی‘‘ میں نظر آئیں گے۔