اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب سے زیادہ گنجائش کا حامل میموری کارڈ متعارف

الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والے کورین ادارے سام سنگ نے نیا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا ہے جس میں 256 جی بی کی گنجائش موجود ہے اور یہ اپنی نوعیت کا سب سے منفرد اور سب سے زیادہ گنجائش رکھنے والا میموری کارڈ ہے۔اگر آپ اپنے فون یا کیمرے میں اسٹوریج کی کمی کا شکار رہتے ہیں تو اب یہ مسئلہ ختم ہونے کو ہے کیونکہ سام سنگ نے دنیا کا ناصرف بہترین بلکہ سب سے زیادہ گنجائش رکھنے والا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ سام سنگ نے اس نئے میموری کارڈ کو ایوو پلس کا نام دیا ہے جس میں 256 جی بی کی گنجائش موجود ہے۔ یعنی اس میں بارہ گھنٹے کی الٹرا ایچ ڈی وڈیو اور 55 ہزار تصاویر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ مسلسل فوٹو گرافی کرنا چاہتے ہیں تو اس کارڈ کی موجودگی میں بار بار ڈیٹا منتقلی کے لیے میموری کارڈ کو نکالنے سے نجات مل جاتی ہے۔ اس کی رفتار کا بھی کوئی مقابل نہیں کیونکہ اس میں آپ کو 95 ایم بی فی سیکنڈ کی ریڈ اور 90 ایم بی فی سیکنڈ کی رائٹ اسپیڈ ملے گی۔ اس کارڈ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے فون میں مائکرو ایس ڈی ایکس سی کی سپورٹ موجود ہونی چاہیے۔ یہ ایس ڈی کارڈ چند ہفتوں بعد دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایوو پلس میں چار ایسے اضافی منفرد فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو اسے لمبے عرصے تک کارآمد رکھنے کی ضمانت ثابت ہوں گے۔ مثلاً یہ واٹر پروف ہے یعنی یہ پانی سے خراب نہیں ہوتا، اسے زیادہ درجہ حرارت سے بھی نقصان نہیں پہنچتا، یہ ایکسرے پروف ہونے کے علاوہ مقناطیسی شعاعوں سے بھی خراب نہیں ہوتا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سام سنگ کی جانب سے اس کی دس سال کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔ ان تمام خوبیوں کے باعث یہ ایس ڈی کارڈ بلاشبہ اپنی نوعیت کا سب سے بہترین میموری کارڈ ثابت ہو گا۔