اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف پاناماپیپرز کے حوالے سے درخواست دائر

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کے خلاف نیب سے تحقیقات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاناماپیپرز پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر چیف جسٹس آف پاکستان کے انکار کے بعد لاہورکے شہری شبیر اسماعیل کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست کے اندر کہا گیا ہے کہ پاناما پیپرز کے انکشافات ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے،پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا نام آنے سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اس معاملے کی نیب میں تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔