اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں 65 ویں روز بھی بھارتی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب بھارتی فوج کے تشدد سے مزید 4 کشمیری شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 65 روز میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 65 ویں روز بھی بھارتی بربریت تواتر سے جاری ہے اور مختلف جھڑپوں میں درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور بے گناہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد کشمیری شہریوں نے پونچھ ، نوگام، ہنگواڑہ اور پلوامہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری شہید ہوگئے۔ 65 روز میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ نوجوان حریب رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں اور کشیدگی کو 65 واں روز ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے لگائے گئے کرفیوں کے علاوہ مواصلاتی نظام کی بندش کے باوجود حکام مظاہروں کے سلسلے کو روکنے میں ناکام ہیں۔ جبکہ قابض بھارتی فوجیوں نے اب تک 98 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔