اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عوام کو چاہئے کہ وہ ملک وقوم کے غداروں کی بجائے محب وطن اور خدمت کرنے والوں کو پہچانیں۔ فرقان عزیز بٹ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صدر جماعت اسلا می یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان نے دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی عید قربان کی ہے۔چرم کی رقم سے خلق خدمت کے پروجیکٹ کو مزید بہتراور وسیع کرنے میں مددملے گی۔ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان نے ہمیشہ اپنی خواہشوں،خوشیوں اور ضروریات کی قربانی دے کر دُکھی انسانیت کی نہ صرف خدمت کی ہے بلکہ غریبوں،مسکینوں اور یتیموں کواپنے گلے لگاکران کو عید جیسی خوشیوں میں اپنے شامل حال رکھاہے۔پاکستان میں جب کبھی بھی کوئی آفت آئی تو جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر لوگوں کو اس آفت اور مصیبت سے باہر نکالااور ان کی مددکی۔کیونکہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن انسانیت کی خدمت کو عبادت کا درجہ دے کر اللہ کی رضاکے لیے کام کرتاہے ۔چرم کی رقم سے خدمت خلق کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کومزیدبہتر اور وسیع کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ملک وقوم کے غداروں کی بجائے محب وطن اور خدمت کرنے والوں کو پہچانیں اور ان کو خدمت کا موقع دیں۔