اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اہم اسلامی ملک نے امریکی صدر کو نوکری کی پیشکش کر دی

ابوظہبی(ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا اپنے عہدے پر یہ آخری سال ہے جنوری 2017 میں وہ صدارت سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔چند روز قبل خبر آئی تھی کی امریکی صدر سنجیدگی کے ساتھ آنیوالے وقت میں اپنی مصروفیت پر غور کر رہے ہیں اس سلسلہ میں دبئی کی ایک کمپنی نے باراک اوباما کو نوکری کی پیشکش کر دی ہے دبئی کی بڑی لاءفرم نے اوباما کو پیشکش کی ہے کہ جب وہ بطور صدر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو جائیں گے توانکے وکالت کے تجربہ کی وجہ سے یہ کمپنی بخوشی انہیں اچھی تنخواہ گھر کئی سہولیات کے ساتھ اہم عہدہ دے گی۔ دبئی کی اس لاء فرم کے اعلٰی عہدیدار عساء بن حیدر نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اوباما ہماری یہ پیشکش قبول کر لیں گے اس طرح انہیں نہ صرف مسلمانوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ مذاہب کے درمیاں دوریاں ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔