اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اپنے پہلے سفر پر روانہ

بڑے بحری جہاز کے ذکر پر عموماً ٹائی ٹینک کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’’ہارمونی آف سیز‘‘ ہے جو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔فرانس میں تیار ہونے والے اس جہاز کی تیاری پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ ٹائی ٹینک کی لمبائی 882 فٹ تھی جب کہ اس جہاز کی لمبائی 1188 فٹ ہے جو 5 بوئنگ 747 طیاروں کے برابر ہے۔ یہ بحری جہاز سمندر میں ایک چلتے پھرتے شہر کا منظر پیش کرتا ہے۔ اس کی تزئین و آرائش انتہائی خوبصورتی سے کی گئی ہے۔ دیکھنے والوں کو متاثر کرنے کے لیے اس کے اندر ایک جیسا ڈیزائن نہیں رکھا گیا بلکہ مختلف تھیمز اپنائے گئے ہیں جو اس کی دلکشی میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں جب کہ دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کو امریکی رائل کیریبیئن کروز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔فرانس کے ساحل سے روانہ ہونے والے جہاز کے پہلی دفعہ سمندر میں اترنے کا دلفریب منظر دیکھنے کے لیے ہزاروں شہری موجود تھے۔ سمندر میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے اس جہاز میں 25 ہزار ہارس پاور کی طاقت موجود ہے۔ یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز میں 18 ڈیکس موجود ہیں جن پر بنائے گئے 6780 کمروں میں 2747 مہمان ٹھہر سکتے ہیں۔ جہاز کے عملے میں 2100 دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔ مہمانوں کے لیے اس جہاز میں تفریح کا سارا بندوبست موجود ہے۔ فلم بینی کے لیے اس میں ایک سینما بھی بنایا گیا ہے۔