اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کو نشانہ بنارہی ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کےعوام کو نشانہ بنارہی ہے، وزارت پانی وبجلی سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کے باعث شہری ودیہی سندھ کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ بجلی نہ دینا عوام کےساتھ زیادتیوں کی بدترین مثال ہے جب کہ ناقابل برداشت طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اضافی بل بھی بھیجے جارہے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت شدید گرمی میں بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔