اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شارجہ پولیس نے بھیکاریوں اور سڑکوں پر دکانداروں سمیت 6ہزار 698افراد کو گرفتار کر لیا

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ پولیس نے بھیکاریوں ،سڑکوں پر دکانداروں اور کفیل سے فرار ہونے والوں سمیت 6ہزار 698افراد کو گرفتار کر لیاہے جن کا تعلق امارات کے مختلف حصوں سے ہے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ سلیم ایچ نے کہاہے کہ رواں سال کےپہلے پانچ مہینوں میں 6ہزار 698افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن میں بھیکاری ،سڑکوں پر دکاندار اور کفیل سے فرار ہونے والے شامل ہیں جبکہ ان افراد میں سے 80افراد ایسے بھی ہیں جو کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو مطلوب تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ایسے افراد کے بارے میں رمضان سے قبل حکام کو اطلاع کریں ۔