اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقامی سعودی کمپنی کے خلاف ملازمین کو تنخواہ نہ دینے پر مقدمہ درج

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مقامی کمپنی کے 100 سعودی کارکنوں نے 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ سعودی ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ تین ہزار ریال سے زائد نہیں ہے گزشتہ 3 سال سے کمپنی ہر ماہ مختلف تاریخ کو تنخواہ ادا کرتی ہے۔ کمپنی میں تنخواہ کی وصولی کی کوئی تاریخ اور دن مقرر نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کا کرایہ اور دیگر اخراجات میں پریشانی ہوتی ہے۔ دوسری جانب وزارت محنت مکہ مکرمہ نے مذکورہ کمپنی کے عہدیداروں نے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ کمپنی کے نمائندے نے آئندہ دس دن کے اندر ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔ وزارت محنت کے ترجمان کے مطابق سعودی کارکنوں کی شکایت پر کمیٹی بنائی گئی ہے جو ان کے حقوق کی ادائیگی پر بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ تنخواہ نہ دینے والی کمپنی کی سروس جزوی طور پر معطل ہوجائے گی، دو ماہ تنخواہ نہ دینے والی کمپنی کی آدھی سروس معطل ہوجائے گی۔