اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,746FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میرا احتساب کسی ٹی او آر کے بغیر ہی جاری ہے ،وزیر اعظم مبارکباد دینے آئے ،پانامہ ایشوز پر بات نہیں ہوئی :گیلانی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کے لئے ٹی او آرز بنا رہے ہیں، جبکہ میرا اسکے بغیر ہی احتساب ہو رہا ہے۔ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق میرے گھرآئے تھے،ملاقات کے دوران ان سے ٹی اوآرز پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے سپیکر سے کہا ہے کہ میرے لیے بھی ٹی اوآرز بنائیں۔پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر اہلخانہ کے ہمراہ مبارکباد دینے آئے تھے اور جب دوخاندان ملتے ہیں تو پانامہ جیسے ایشوز پر بات نہیں ہوتی۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ القاعدہ کے پاس پیسے کی کمی نہیں لیکن وہ علی حیدر گیلانی کے بدلے میں اپنے ساتھیوں کی رہائی چاہتے تھے۔ملااختر منصور کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملااخترمنصور ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا ،ہو سکتا ہے کہ امریکہ نے کاروائی سے قبل پاکستانی حکومت کو آگاہ کیاہو۔