اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک فوج کا وہ فیصلہ جس پر وزیرداخلہ کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک فوج کی طرف سے وزیرستان کی انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے سپرد کیے جانے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا اوراس ضمن میں وزیراعظم نوازشریف کو ایک مراسلہ بھی بھیج دیا جس میں موقف اپنا یاگیاکہ پاکستان کی ایک ایک انچ زمین ہمارے پاس قومی امانت ہے، اگر اس میں سے کچھ کسی کے حوالے کرنا ہے تو اس کا آئینی و قانونی راستہ موجود ہے جو انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرتے وقت نہیں اپنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے مراسلے میںانگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت داخلہ، بارڈر مینجمنٹ، بارڈر کنٹرول اور سرحدی دفاع کے حوالے سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے لیکن انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرتے وقت ہمیں اعتماد میں لینا تو درکنار کوئی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ انگور اڈا چیک پوسٹ کے حوالے سے میرے ذہن میں اہم سوالات ہیں جن کا وزیراعظم نواز شریف کے وطن لوٹنے تک انتظار کروں گا۔ یادر رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغانستان سے برادرانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے وزیرستان میں واقع انگور اڈا چیک پوسٹ افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دی ہے۔