”نو کیش ان اے ٹی ایم“ بھارتی شہر کولکتا میں بنکوں کے اے ٹی ایم خالی ہو گئے

کولکتا (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہر کولکتا میں بنکوں کے اے ٹی ایم خالی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر کولکتا میں متعدد بنکوں کے اے ٹی ایم علی الصبح ہی خالی ہو گئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ India-bank01 اے ٹی ایمز کے باہرلوگوں کے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جو پیسوں کا انتظار کر ہے ہیں تاہم بنکوں کی انتظامیہ نے اے ٹی ایمز کے باہر ”نو کیش ان اے ٹی ایم “ کے بورڈ اویزاں کر دیے ہیں جس سے بہت سے لوگ پیسے نکلوائے بغیر ہی گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر شہریوں اور بنک انتظامیہ میں جھگڑوں اور تلخ کلامی جیسے واقعات کی اطلاعات بھی ہیں ۔ India-bank02 شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی گھنٹوں سے پیسے نکلوانے کیلئے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں مگر بنک انتظامیہ اپنے دفاتر میں بیٹھے ہیں اور باہر آکر یہ بھی نہیں بتا رہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے کب تک آجائیں گے ۔