اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معروف ترین موبائل بنانے والی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو بڑی پیشکش کر دی

بیجنگ (ٹیکنالوجی ڈیسک)ایپل چائنا نے آئی فون 6ایس استعمال کرنے والے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے آئی فون کی بیٹری اچانک بند ہو جاتی ہے تو انہوں نے اس کی جگہ بلامعاوضہ دوسری بیٹری دے دی جائے گی ،غیر ممالک سے کئی صارفین نے کمپنی کو شکایت کی تھی کہ بیٹری میں چارجنگ پچاس فیصد تک موجود ہونے کے باوجود بیٹری اچانک بند ہو جاتی ہے ، کمپنی نے ایسے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے خراب فون کیلئے نئی بیٹری بلامعاوضہ حاصل کر سکتے ہیں ،چین کی موبائل فون ایسوسی ایشن نے گذشتہ ہفتے ایپل کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ اس کی وجوہات فوری طورپر دور کرے ، جس پر کمپنی نے بلامعاوضہ بیٹری تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ‎