اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دانیال عزیز یہودی النسل ہیں: اینکر پرسن مبشر لقمان کا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین رہنما دانیال عزیز یہودی النسل ہیں اور ان کا یہ چیلنج ہے کہ انہیں کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز یہودی خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور انہیں پاکستانی سیاست میں یہودی لابی نے پلانٹ کیا ہے ۔ یہودی لابی کی جانب سے دانیال عزیز کو پہلے مشرف اور پھر چوہدری شجاعت کے ساتھ جبکہ اب انہیں میاں نواز شریف کے ساتھ پلانٹ کیا گیا ہے ۔ دانیال عزیز کو پاکستان کی سیاست میں کیسے اور کس نے پلانٹ کیا اس کا جواب میں آئندہ چند روز میں تفصیلی طور پر دوں گا۔مبشر لقمان نے بتایا کہ یہودیوں میں نسل باپ کی بجائے ماں کی طرف سے چلتی ہے اور دانیال عزیز کی ماں کیتھرین رائٹ اسرائیلی یہودیوں کی امریکی نسل ہے اور ان کا پورا خاندان یہودی ہے۔ مبشر لقمان نے چیلنج کیا کہ ان کے اس دعوے کو کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا اور وہ دانیال عزیز کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر ان کی بات غلط ہے تو ان کے خلاف بخوشی عدالت جاسکتے ہیں۔