اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی کرکٹرزنے مقابلہ میں آرمی ٹرینرزکو ہرا دیا

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ نہ سہی رسہ کشی ہی سہی ،پاکستانی کرکٹرز کو بھی بہرحال کسی میدان میں کامیابی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں پاکستانی کرکٹرزاور ان کے آرمی ٹرینرز کی ٹیم کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہو ا جس میں پاکستانی کرکٹرزپرمشتمل ٹیم نے آرمی ٹرینرز پر مشتمل ٹیم کو شکست دے دی ہے۔مقابلہ خوب پررونق ماحول میں ہو ا دونوں ٹیموں نے زورو شور سے حصہ لیا اور مقابلے کے دوران خوب زور آزمایا ۔طویل وقت تک کھینچا تانی جاری رہی جس کے بعد کامیابی بہرحال کرکٹرز کے ہاتھ میں آئی ۔مقابلہ جیتتے ہی قومی کرکٹرز اپنے جو ش پر قابو نہ رکھ پائے اور خوب شوروغل کیا اور جشن منایا۔اس موقع پر مدمقابل ٹرینرز کی ٹیم بھی ان کی خوشی میں شامل رہی اور ان کو بھر پور داد دی۔خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس کا معیا ر بہتر بنانے کیلئے انہیں ملٹری ٹرینرز سے تربیت دلوائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں قومی کھلاڑی کاکول میںواقع ملٹری اکیڈمی میں مقیم ہیں۔