اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت نہیں ہیں،شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں: خرم دستگیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک)وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت نہیں ہیں،شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں کرپشن الزامات کے ثبوت پیش نہیں کرسکے،7ماہ سے عوام کو گمراہ کیا اورپاکستانی قوم سے جھوٹ بولا گیا، فلیٹس سے متعلق بھی عدالت میں کوئی ایک کاغذ بھی جمع نہیں کرایا گیا،الزام لگانے والے کوئی ثبوت بھی تو پیش کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا عدالت میں منی لانڈرنگ کا ایک بھی کاغذ جمع کرایا گیا ہے؟ عدالت میں پیش کی گئیں 3کتابیں ردی میں پھینک دی گئیں،الزام لگایا گیاکہ کرپشن ہوئی ہے، کیاعدالت میں ایک بھی ثبوت دیا؟ دھرنوں کی وجہ سے سی پیک منصوبہ8ماہ تاخیرکاشکارہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کابے بنیادالزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کرسکے،عدالت میں قرضے معاف کرانے سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہاگیا،کک بیکس کا الزام لگایا ہے، توکوئی ثبوت بھی پیش کریں ،جو عدالت میں نہ آیا وہ ثبوت ہی کیا، قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے کوئی ثبوت بھی تو پیش کریں ،ہم نے خود اپنے حقوق چھوڑے ہیں تاکہ سچ سامنے آئے،جھوٹے الزامات لگاکرقوم کوگمراہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم یہ بھی جانناچاہتی ہے کہ منی لانڈرنگ کے ثبوت کہاں ہیں؟وزیراعظم نے خود کو احتساب کےلیے پیش کیا ہے،عدالت میں ہم بھی اتنے ہی جوابدہ ہیں جتنا کہ کوئی اور ہے ،ایک پارٹی زبان اور اپنے عمل سے حملہ آور ہوئی ،پاکستان میں بہت قربانیوں کے بعد امن حاصل کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الزامات کی بنیادپرجمہوری حکومت پرحملہ کیا گیا ،مخالفین کوسچ کی طرف آنےکی دعوت دیتا ہوں ،ہم سوال پوچھتے رہیں گے کہ الزامات کے ثبوت کہاں ہیں ؟ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اندھیروں سے نکالناہے، پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔