اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت سے نوازشریف کی دوستی پاکستان کومہنگی پڑرہی ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا، کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کوڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پربھارت بھیجا گیا ہے؟ترجمان پی ٹی آئی شیزریں مزاری نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے، بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔