اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مشین گن فائر کرنے والا چھوٹا جدید ٹینک

ٹلن (ٹیکنالوجی ڈیسک) ایسٹونیا کی کمپنی نے ایک چھوٹا، پھرتیلا لیکن خطرناک ٹینک بنایا ہے جو نہ صرف 3 فوجیوں کو بٹھا کر 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے بلکہ دوبدو لڑائی میں فوجیوں سے آگے رہتے ہوئے اپنی مشین گن سے فائرنگ کرکے 2 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔ ایڈر نامی مشین گن نما یہ ٹینک وقت پڑنے پر اپنی ساخت بھی تبدیل کرسکتا ہے۔ یہ ٹینک قریبی لڑائی میں سپاہیوں کو لے جانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جسے ایک ریموٹ کنٹرول سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے یعنی یہ مکمل طور پر خودکار انداز میں بھی کام کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اگلے 10 برسوں میں جنگ میں سپاہیوں کا ساتھ دینے کے لیے خودکار جنگی مشینوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ کمپنی نے سنگاپور ٹیکنالوجی کائنٹیکس کے اشتراک سے اس جنگی مشین کو تیار کیا ہے جس میں ریموٹ ویپن سسٹم لگایا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کا خیال ہے کہ یہ اچھوتا ٹینک مصروف فوجیوں کو میدانِ جنگ میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان کا مددگار بھی ثابت ہوگا۔ اس چوٹے ٹینک کی کی لمبائی 8 فٹ، اونچائی 3 فٹ ہے اور یہ 1653 سے 2205 پونڈ وزن کے ساتھ 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ اس کی مشین گن پورے ایک دائرے میں گھوم کر دشمن پر وار کرستی ہے جب کہ ضرورت کے تحت چھوٹی اور بڑی گن لگائی جاسکتی ہے۔