اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیمرا نے ہندی ڈبنگ والے کارٹون پروگرام نیٹ ورک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہندی ڈبنگ والے کارٹون پروگرام نیٹ ورک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگا رہے، ذمہ دار بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ پیمرا نے ہندی ڈبنگ والے کارٹون پروگرام نیٹ ورک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، ہماری انڈسٹری نے بچوں کیلئے مخصوص چینلز کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانے کے عمل کو سبوتاژ کرنیکی مہم چلارکھی ہے جبکہ بھارتی ڈی ٹی ایچ کو تحفظ دینے کے عمل کو سبوتاژ کرنیکی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا نے رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔سینیٹ اراکین نے پیمرا کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ میرے پوتے نے گفتگو میں ہندی کے لفظ استعمال کئے تو فکر ہوئی اور یہ خیال آیا کہ ایسے پروگرامز کی نشریات بند ہونی چاہئیں۔ سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات بچوں کیلئے اردو زبان میں کارٹونز، پروگرامزکیلئے میڈیاانڈسٹری کو قائل کرے ۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے پیمرا کی جانب سے تمثیل کارش پر پابندی کو سراہا اور کہا کہ یہ پیمرا کا زبردست کام ہے۔