اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سی ٹی ڈی نے پشاورسے غیرملکی انٹیلی جنس ادارے کے 2 ارکان گرفتارکرلیے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سےغیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کے 2ارکان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے پشاور سے 2غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کے 2ارکان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ غیر ملکی انٹیلی جنس ارکان نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارغیر ملکی انٹیلی جنس ارکان کا تعلق افغانستان سے ہے تاہم انکی اصل شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ، دہشت گرد پولیس ، سکیورٹی فورسز اورحساس تنصیبات پر حملوں سمیت دیگر تحریبی کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔