اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,833FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو شکست دینے کے لیے پاکستانی کھلاڑی سے ہی مدد مانگ لی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق سے مختصر مدت کیلئے معاہدہ کرنے میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔زرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ تقریباً تین ماہ تک جاری رہنے والی اس سیریز کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات کے حصول کیلئے کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت کر رہے ہیں ۔1995 سے 2004 تک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے ثقلین مشتاق نے تمام فارمیٹس می 496 وکٹیں حاصل کیں تاہم انہیں وہ دنیا بھر میں ‘دوسرا’ کے موجد کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ایک عرصے تک انگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ متعدد غیر ملکی ٹیموں کی کوچنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔اگر دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ثقلین انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ کام کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے جہاں اس سے قبل مشتاق احمد 2008 سے 2014 تک انگلینڈ کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔