اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مصباح الحق آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج سے 18 سال قبل پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا جس کی خوشی میں آج پوری قوم یوم تکبیر منارہی ہے لیکن اسی دن آج سے 42 سال پہلے 1974 میں مصباح الحق نے بھی جنم لیا اور دنیائے کرکٹ میں اپنی مستقل مزاجی اور دھیمے لہجے سے شہرت حاصل کی ۔ مصباح الحق قومی ٹیم کی طرف سے اب تک 61 ٹیسٹ ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں ۔مصباح الحق نے رات گئے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اپنے گھر پر سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ انہیں مداحوں کی طرف سے بھی نیک خواہشات موصول ہوئیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔