اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئرمین پی سی بی نے اگست میں اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نے اگست میں اپنی اننگزڈ کلیئر کرنے کا عندیہ دے دیا اورکہاہے کہ باد ل نا خواستہ قبول کیے جانے والے عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی شوق نہیں ،تنخواہ بھی وصول نہیں کرتا، چاہتا ہوں کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کیے جانے والے میرے اقدامات کو کوئی اور آگے بڑھائے ، محمد عامر کو برطانوی ویزا ملنے کی قوی امید ہے ، محمد حفیظ کی مسلسل انجری پر فکر مند ہیں، انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے ، نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیار دیا جائے گا ، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے معاملات میں بھی دخل اندازی نہیں کی جائے گی ، شان ہینز کو نیا فزیو بنانے کا فیصلہ کر لیا۔نیشنل سٹیڈیم میں ریجنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریا ر خان نے کہا کہ میرے مستعفی ہونے کے حوالے سے کئی دن سے بہت خبریں چل رہی ہیں تاہم میں نے ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، پی سی بی کی ذمہ داری سونپتے وقت ایک برس کیلئے فرائض نبھانے کیلئے کہا گیا تھا ، اس وقت جھگڑے چل رہے تھے، کہا گیا کہ آپ کے آنے سے یہ تنازعات ختم ہو جائیں گے ، بادل ناخواستہ رضا مند ہوااور میرا اصل کام درس و تدریس ہے،دو سال تک عہدہ برقرار رکھنے کی استدعا اگست میں مکمل ہو رہی ہے، میں بلامعاوضہ کام کر رہا ہوں، پہلا منتخب چیئرمین بنا جس کی مدت 3 برس ہے، کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اب ایسا ممکن نہیں کہ کوئی وزیراعظم سے کہے اور مجھے ہٹا دیا جائے، بورڈ کے آئین کی روسے حکومتی مداخلت کم سے کم ہو گئی ہے، پی سی بی میں وزیراعظم کا رول کم ہو چکا ۔شہریار خان نے کہا کہ انگلینڈ اینڈو یلز کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ اومحمد آصف کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جب انھیں مذکورہ کرکٹرز کی ٹیم میں عدم شمولیت کا علم ہوا تو انھوں نے اطمینان ظاہر کیا ، ان دونوں پر عائد الزام کی نوعیت عامر کے جرم کے مقابلے میں قدرت مختلف تھی، امید ہے کہ عامر کو اگلے چند یوم میں ٹیم کے نئے کوچ مکی آر تھر نیا پاسپورٹ ملتے ہی اسی ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے، انھیں ذمہ داری کیلئے بھرپور اختیار دیا جائے گا، کوچنگ سٹاف کا تقرر مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائیگا ، وہ اپنا ایک پاکستانی نائب چاہتے ہیں، اس حوالے سے محمد اکرم اور این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد سمیت دیگر نام سامنے آئے، ہم چاہتے ہیں کہ مشتاق قومی ٹیم کے ہمراہ بیرونی دوروں پر جانے کے بجائے ملک میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔ شہریار خان نے کہا کہ میں قومی ٹیم کے ساتھ مختلف ماہرین رکھنے کا قائل نہیں دیگر ممالک میں یہ طریقہ ممکن لیکن اس کی پاکستان میں ضرورت نہیں ، یہ ڈریسنگ روم میں ہجوم کا سبب بنے گا، اگر ایسا کیا جائے تو پھر ہیڈ کوچ کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے، مکی آرتھر کی مشاورت سے بریٹ رابنسن کی جگہ آسٹریلیا کے شان ہینز کو نیا فزیو مقرر کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کی محمد حفیظ کی مستقل انجری فکر مندی کی بات ہے، وہ فٹ نہیں ہو پار ہے، انھیں انجری سے نجات دلانے کیلئے بھرپورمعاونت کی جائے گی،ضرورت پڑنے پر بیرون ملک علاج کیلئے بھی بھیجا جائے گا، دوسری جانب محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو بھی کلیئر کرانا ہے۔ شہریار نے مزید کہا کہ لیگ سپنر یاسر شاہ بتدریج بہتری کی طرف مائل اور ان کے جلد فٹ ہونے کیلئے پرامید ہیں۔