اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے نواب شاہ اور لاڑکانہ سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے بھی لاڑکانہ اور نواب شاہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کے مدمقابل امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ نواب میں شاہ میں آصف زرداری اور لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کے مدمقابل امیدوار نامزد کیا جائے گا اور چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ دونوں حلقوں میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے لیے رابطہ بھی کریں گے۔