اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش وزارت پٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 69 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت پیٹرولیم کو عالمی مارکیٹ کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے، قیمتیں بڑھانے کی تجویز حکومت کی جانب سے اضافی جی ایس ٹی کے نفاذ کے باعث کیا گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔ نئی قیمتوں کا اعلان منگل کی شام کیا جائے گا۔اوگرا کی سمری میں پیٹرول 85 پیسے، ہائی آکٹین 2 روپے18پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے57 پیسے، لائٹ ڈیزل 4 روپے47پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے69 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی اس وقت 49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے ، گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وزیر اعظم نے اسے مسترد کردیا تھا۔