اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی کابینہ نے 5000ارب روپے کی مالی تجاویز کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2016-17کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ۔نجی ٹی و ی چینل جیونیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس دوران کابینہ نے وفاق کیلئے 45کھرب روپے سے زائد کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تین جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے ۔دوسری جانب سندھ کے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کا حجم 800ارب تک ہو گا ،پولیس کیلئے 70ارب روپے رکھنے کا امکان ہے اور نئے بجٹ میں پولیس کی 10ہزارآسامیاں رکھی جائیں گی اور خواتین کیلئے مائیکرو فنانس سکیم جاری رکھی جائے گی ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5000ارب روپے کی مالی تجاوزی کی منظوری دیدی ہے ،کاسمیٹکس ،گارمنٹس ،پر ٹیکس کی شرح بڑھانےاور جائیدادکی خرید پرٹیکس دو گنا کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں آیندہ مالی سال کے لیے مالیاتی خسارہ 3.8فی صد ، 800 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی تجاویز،وفاقی بجٹ تجاویز میں صوبوں کا حصہ 600ارب روپے ہے،سبسڈی کا حجم اگلے سال کے لیے 160ارب روپے ،محصولات کی وصولی کا ہدف3601ارب روپے رکھنے کی تجویز،صوبوں کے لیے ترقیاتی بجٹ کاحجم 875ارب روپے رکھنے کی تجویزکی منظوری دیدی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دفاعی بجٹ کاحجم 860ارب روپے مختص کرنے ،غیرترقیاتی بجٹ کے لیے 3600ارب روپے ،زرعی شعبے کے مدد کرنے کے لیے متعدداقدامات کی منظوری،کھاد کی قیمتیں کم اورسستی بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات ،لائف انشورنس پرایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائدکرنے،جنرل انشورنس پر ود ہولڈنگ ٹیکس 4فی صد کرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی گئی ہے ۔اجلاس میں جائیدادکی خرید پرٹیکس دو گنا کرنے،پرتعیش اشیا،سگریٹ اورمشروبات پر ٹیکس بڑھانے کافیصلہ کیا گیاہے اور کاسمیٹکس ، گارمنٹس پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویزمنظورکر لی گئی ہے۔