اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات،دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات میں پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو سراہا ہے۔ چینی سفیر نے سی پیک کی سکیورٹی کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ملاقات میں دفاع کے معاملات ،باہمی دلچسپی اورخطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔