اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گینگ ریپ کے بڑھتے واقعات حکمرانوں کی بیڈ گورنس کی بدترین مثال ہیں: چوہدری سرور

لاہور (ویب ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کی عزت وجان محفوظ نہیں‘ ایک سال میں1ہزار خواتین سے ریپ اور 100سے زائد گینگ ریپ کے واقعات حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدتر ین مثال ہیں ‘حکومت اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کر نیوالے ادارے کہاں ہے ؟ (ن) لیگ سے امیروں کا نہیں ’’غر یبوں ‘‘کابجٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ‘نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسی نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں‘عوام کو اب حکمرانوں کے بجٹ کے نام سے بھی خوف آتاہے‘کر پشن کر نیوالوں کیخلاف بھی گر ینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ تحر یک انصاف شعبہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران صوبے میں خواتین کے تحفظ کے قوانین بنانے اور انکے جان ومال کے تحفظ کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ،عملی طور پر پنجاب میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں خواتین کیساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں صوبے میں حکومت اور پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور پنجاب میں سب سے زیادہ خواتین غیر محفوظ ہیں۔