اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محکمانہ فرائض میں غفلت،سی ٹی او لاہور نے6ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے برطرف کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے6 ٹریفک وارڈنزانور3036،شیراز3538،ارسلان 756،بلال 460،حیدر3532اورکاشف 2043کو نوکری سے برخاست کردیا ۔سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ مذکورہ ٹریفک وارڈنز محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئے ، جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددبارانکے کے گھروں کے پتے پر اطلاع بھجوائی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ،اب انہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔