اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معروف اینکرپرسن ڈاکٹرشاہدمسعودبڑی مشکل میں پھنس گئے؟افسوسناک خبرآپ بھی جانیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن ونجی ٹی وی کےاینکر پرسن شاہد مسعود نےایف آئی اے انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اکنامک کوآپریٹ ونگ اور انویسٹیگیشن آفیسر انسپکٹر طاہر کوفریق بنایاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود نے ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ فروری دو ہزار پندرہ میں ایف آئی اے نے پی ٹی وی کے بعض ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ انکوائری بعد میں بند کر دی گئی تھی تاہم سیاسی انتقام لینے کی خاطر میرے خلاف دوبارہ انکوائری شروع کی گئی۔انکوائری سیاسی با اثرشخصیات کے کہنے پر دوبارہ شروع کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف دوبارہ انکوائری سے روک کر اسے غیر قانونی قرار دے