اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواجہ سعد رفیق کو ریلوے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنادیا جائے،تحریک انصاف

لاہور(مانیترنگ ڈیسک) گوجرہ ٹرین حادثے میں تحریک انصاف نے وفاقی وزیرریلوے کو عہدے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کا منصب پر رہنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا ہے۔ اپنے بیا میں تحریک انصاف نے کہا کہ جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں قبرستان آباد ہورہے ہیں۔ ریلوے ٹریک کے اردگرد کی آبادیاں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں،پاکستان میں ٹرین موت بانٹنے کا وسیلہ بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی نے سعد رفیق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو محفوظ بنانے کی بجائے یہ شخص وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہے۔ یاد رہے گوجرہ میں ایک کار کے ٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد جان کی بازے ہار گئے تھے۔ چند روز قبل لودھراں میں سکول کے بچوں کا رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔