اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انٹرنیٹ استعمال کرنے پر دنیا میں پہلا نمبر پر کس ملک کا آگیا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

بیجنگ (ٹیکنالوجی ڈیسک) چین کے 695 ملین افراد نے گذشتہ سال موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ، یہ تعداد چین کی کل آبادی کے نصف سے زیادہ ہے ، آن لائن فون استعمال کرنیوالے چینیوں کی تعداد میں گذشتہ تین سال کے مقابلے میں دس فیصد کااضافہ ہوا ہے ، چائنا نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر ( سی آئی این آئی سی)کے مطابق گذشتہ سال ادائیگیوں کیلئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 469ملین تک پہنچ گئی ، یہ 2015ء کے مقابلے میں 31.2فیصدزیادہ ہے ،چین میں نیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 731ملین ہے جو چین کی کل آبادی کا 53.2فیصد ہے ، یہ تعداد دنیا بھر میں انٹر نیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد سے 3.1فیصد اور ایشیاء میں نیٹ استعمال کرنیوالوں کے مقابلے میں 7.6فیصد زیادہ ہے ۔