اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تھری ڈی پرنٹرسے انسانی کھال بھی تیار

میڈرڈ(ٹیکنالوجی ڈیسک)سپین میں سائنسدانوں اور انجینئروں کی ایک ٹیم نے ایسا تھری ڈی بائیو پرنٹر تیار کرلیا ہے جس سے انسانی کھال کی نقل تک ’چھاپی‘ جاسکتی ہے ۔ یہ تھری ڈی بائیو پرنٹر ہسپانوی جامعات، تحقیقی مراکز اور نجی اداروں کا مشترکہ کارنامہ ہے جو متوقع طور پر جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب بھی ہوجائے گا اور اس کی مدد سے کاسمیٹکس، کیمیکلز اور دواؤں کی جانچ پڑتال کے لیے انسانوں کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید بہتری اور پختگی کے بعد اسی بائیو پرنٹر سے جلی ہوئی یا متاثرہ کھال والے مریضوں کے لیے ان ہی کے جسمانی خلیات سے تیار کردہ جیتی جاگتی مصنوعی کھال تک چھاپی جاسکے گی۔اس تھری ڈی پرنٹر کو انسانی کھال چھاپنے کے قابل بنانے کے لیے خاص طرح کی حیاتی روشنائی تیار کی گئی جس میں وہ تمام ضروری خلیات شامل تھے جو انسانی کھال میں شامل ہوتے ہیں۔ اس پرنٹر کو کامیاب بنانے کے لیے اسے اضافی طور پر براہِ راست چمڑا چھاپنے کے قابل بھی بنالیا گیا ہے جس کی بدولت چمڑا سازی میں جانوروں کی ضرورت کم رہ جائے گی۔