اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور کے اہم عوامی مقامات اور جامعات میں فری وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کر دیا گیا

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے اہم عوامی مقامات پر فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے باعث شہری انتہائی خوش ہیں۔ تفصیلات کے پنجاب حکومت کی کاوش کے باعث لاہور شہر کے اہم عوامی مقامات، پر انٹرنیٹ کی سہولت عام ہو گئی ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے شہر کے 250 مقامات پر وائی فائی راﺅٹرز لگائے گئے ہیں۔ یہ راﺅٹرز مختلف تفریحی پارکس، مارکیٹس، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشن، ائیرپورٹ اور بس اڈوں پر لگائے گئے ہیں۔
شہریوں بالخصوص طلباءو طالبات نے اس سہولت کو خوب سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے رابطوں میں آسانی کے علاوہ تعلیم کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق فری وائی فائی سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ویڈیو سٹریمینگ اور ڈاو¿ن لوڈنگ پر پابندی ہے اور صرف براﺅزنگ کی جا سکتی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اس سروس کو جلد ہی دوسرے شہروں میں بھی فراہم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا منصوبہ ملتان میں بھی جاری ہے جس کیلئے راﺅٹرز کی تنصیب کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی مفت انٹرنیٹ ملتان کے شہریوں کو بھی فراہم ہو گا۔