اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایف سی اور حساس ادارے کی کاہان میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی اور حساس ادارے نے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔ اک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی اور حساس ادارے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں 70 آر پی جی گولے، 14 فیوز، 20 راکٹ، میزائل لانچر، 12 راکٹ فیوز ، مارٹر بم، پانچ بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راﺅنڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔