اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا گیا

لاہور (نیوز الرٹ رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید سمیت 5 افراد کو جامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے احکامات پر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات انتہائی حساس ہیں، اس پر کچھ بات نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم جماعت الدعوۃ کےحوالے سے اہم فیصلہکرنے جا رہے ہیں۔ کل تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگارمجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اگر جماعت الدعوۃ کی قیادت کی سرگرمیاں محدود کی جاتی ہیں، انھیں نظر بند کیا جاتا ہے یا ان کیلئے زنداں کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو وہ وسیع تر قومی مفاد میں اسے قبول کریں گے اور میرا نہیں خیال کہ اس پر کسی قسم کا احتجاج کیا جائے گا۔