اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا:سید ریاض حسین شاہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر سفارت خانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے۔ قومی کشمیر کمیٹی کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ کشمیری حریت پسند دہشتگرد نہیں فریڈم فائٹرز ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کشمیریوں کو اپنی قسمت کافیصلہ خود کرنے کا حق ہو نا چاہیئے۔ بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں کا استعمال کرکے ہزاروں کشمیری بچوں سے بینائی چھین لی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے۔ مقبوضہ میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو ولولہ تازہ ملا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ جماعت اہلسنّت 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منائیگی ۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس منعقد کی جائیگی اورملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیر ریلیوں کاانعقاد کیا جائے گا۔